جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ نہیں ہوئی بلکہ۔۔؟ عامر لیاقت نے حیران کن دعوی کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 اپریل 2018 14:37

لاہور (اردو پوائنٹ تزہ ترین اخبار۔16 اپریل 2018ء) جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر گزشتہ روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد اس متعلق قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔تاہم ایسے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ہمیشہ کی طرح ایک انوکھی بات کہہ ڈالی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ نہیں ہوئی بلکہ نونی دہشت گردوں کی نئی "Hiring" ہوئی ہے اور اُنہیں آزمانے کے لیے معزز جج کے گھر بھیجا گیا… آخر مافیا جعلی ہو یا اصلی مافیا تو مافیا ہوتی ہے۔‘‘
 ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کے احکامات وہیں سے آئے جہاں سے ماڈل کالونی میں نسل کشی کے لیے "مچھڑ بدمعاش " نے اپنی نفرت کا زہر گولیوں کی شکل میں دردو پڑھنے والوں پراتار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :