انسداد دہشتگردی عدالت مولوی خادم حسین رضوی کیخلاف 3مقدمات داخل دفتر کردیئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 16 اپریل 2018 14:30

انسداد دہشتگردی عدالت مولوی خادم حسین رضوی کیخلاف 3مقدمات داخل دفتر ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل۔2018ء) انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور دیگر کیخلاف 3مقدمات داخل دفتر کردیئے ہیں۔پیر کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس نے عدالت میں رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ پولیس کی جانب سے مقدمات کی نئے سرے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس نے موقف اختیار کیا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دوبارہ چالان جمع کرایا جائے گا۔علاوہ ازیں پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نیا چالان جمع کرائے جانے تک کیس کی سماعت نہ کی جائے، جس پر عدالت نے مقدمات پر مزید کارروائی روک دی۔بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔