جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ جیسا ایک اور واقعہ ہو گیا تو ملک میں کیا ہو گا؟ نعیم بخاری نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 اپریل 2018 14:05

جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ جیسا ایک اور واقعہ ہو گیا تو ملک ..
لاہور(اردو پوائنٹ تزہ ترین اخبار۔16 اپریل 2018ء) سینئیر قانون دان نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ اگر جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ جیسا ایک اور واقعہ ہو گیا تو ملک میں عدلیہ کے تحت  مارشل لاء لگ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد میڈیا میں ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے سینئیر قانون دان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کا ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں وزیر اعلی شہباز شریف کو اس کا حصہ نہیں سمجھتا لیکن میں نواز شریف،رانا ثناءاللہ اور پنجاب کے گلوں بٹوں کی طرف دیکھ کر کہتا ہوں کہ اگر جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ جیسا کوئی ایک واقعہ بھی دوبارہ ہو جاتا ہے تو اس ملک میں عدلیہ کے تحت مارشل لاء لگ جائے گا۔نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ میں جوڈیشل مارشل لاء کی بات نہیں کر رہا لیکن عدلیہ کے ماتحت مارشل لاء کی بات کرہا ہوں اس لیے اس طرح کے واقعات کو دوبارہ نہ دوہرایا جائے۔جمہوریت کا جو کمزور سا نظام چل رہا ہے اس کو چلنے دیں۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :