Live Updates

تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کے لیے2نام تجویزکردیئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 16 اپریل 2018 13:55

تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کے لیے2نام تجویزکردیئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل۔2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم کے لئے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین کے نام تجویز کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

نگراں وزیر اعظم کے لئے ناموں کی منظوری بنی گالہ میں ہونے والی اہم اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کی۔تحریک انصاف کے تجویز کردہ دونوں ناموں کو قائد حزب اختلاف تک پہنچا نے کی ذمہ داری شاہ محمود قریشی کو سونپی گئی ہے جو جلد خورشید شاہ سے ملاقات کریں گے اور اپنی پارٹی کے تجویز کردہ نام ان کو پیش کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات