انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے 20 افراد کے قتل کے مقدمہ سماعت منگل تک ملتوی کردی

سماعت کل17 اپریل تک ملتوی کر کے واقعہ کے چاروں مضروبین سمیت گواہان کوشہادت کے لئے دوبارہ طلب کر لیا گیا

پیر 16 اپریل 2018 13:56

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے 20 افراد کے قتل کے مقدمہ سماعت ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے نواحی چک 95 شمالی دربار پر چار خواتین سمیت 20 افراد کے قتل کے مقدمہ سماعت کل 17 اپریل تک ملتوی کر کے واقعہ کے چاروں مضروبین سمیت گواہان کوشہادت کے لئے دوبارہ طلب کر لیا گیاگزشتہ روز سماعت میں وکلائ ہڑتال کے باعث ان کی عدم پیشی پر سماعت ملتوی ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقدمہ میں ملوث پیر عبدالحمید سیمت ملزمان آصف،کاشف،ظفر کو سخت سکیورٹی میں جیل سے عدالت پیش کیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمن چک 95 شمالی دربار پر 4 خواتین سمیت 20 افراد کے قتل اور 2 خواتین سمیت 4 افراد کو مضروب کرنے پرتھانہ صدر میں پیر عبدالحمید اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف درج مقدمہ زیر دفعہ 302/324 ت پ 7ATAکی سماعت کر رہے ہیں جن میں چار افراد مدعی،تفتیشی آفیسر اور 2 دیگر شہادتیں قلم بند ہو چکی ہوئی ہیں اب واقعہ میں مضروبین سمیت چشم دید شہادتیں آج 17 اپریل ہوں گئیں۔ جن کو طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :