اس سال ٹیکس وصولی کا ہدف چار ہزار ارب روپے مقر ر ہے ‘ مشیر خزانہ

حکومتی پالیسیوں کی بدولت برآمدات میں 23.9نوفیصد اضافہ ہوا ‘ مفتاح اسماعیل

پیر 16 اپریل 2018 13:53

اس سال ٹیکس وصولی کا ہدف چار ہزار ارب روپے مقر ر ہے ‘ مشیر خزانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ٹیکس کے دائرے کو توسیع دینے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں اور جدید ٹیکنالوجی سے مزید افراد کو ٹیکس کے دائرے میں لانے میں مدد ملے گی،سی پیک منصوبے کے تحت متعدد سڑکیں اور بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں سات لاکھ ٹیکس دہندگان ہیں، ٹیکس کے دائرے کو توسیع دینے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں اور اس کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کار لایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے اعلان کا سہرا موجودہ حکومت کے سر ہے اور اس سال ٹیکس وصولی کا ہدف 4ہزار ارب روپے مقر رکیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت برآمدات میں 23.9نوفیصد اضافہ ہوا ہے۔اس سال شرح نمو کا ہدف 5.6فیصد مقرر کیا گیا ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت متعدد سڑکیں اور بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :