کیپٹن(ر)صفدر کی سپریم کورٹ کے جج ،ْجسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت

پیر 16 اپریل 2018 13:53

کیپٹن(ر)صفدر کی سپریم کورٹ کے جج ،ْجسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر نے سپریم کورٹ کے جج ،ْجسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کرتے کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام عدالتیں اور جج پاکستان کی امانت ہیں ،ْآئین پر فائر نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

پیر کو احتساب عدالت باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ا نہوں نے کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔

تمام عدالتیں اور جج پاکستان کی امانت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان آئین بناتے اور عدالتیں ان کی تشریح کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین پر فائر نہیں کر سکتے،آئین بنانے اور ان کی تشریح کرنے والوں کے ساتھ ہیں انہوںنے کہاکہ جو آئین کو پھاڑتے اور پھینکتے ہیں ان لوگوں کے خلاف ہیں ۔