فلموں میں خواتین کے مضبوط کرداروں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، راہول بھٹ

پیر 16 اپریل 2018 13:38

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)بالی وڈ اداکار راہول بھٹ نے کہا ہے کہ فلموں میںخواتین کے مضبوط کرداروں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار راہول بھٹ نے کہا ہے کہ میں معیاری اور منفرد فلموں کو ترجیح دیتا ہوں اور اپنے میرٹ پر کام کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ صحیح سمت کی طرف جارہے ہیں کیونکہ میں نے’’فتور‘‘ اور جے گنگاجل‘‘ جیسی فلموں کو خواتین کے مضبوط کرداروں کی حمایت میں منتخب کیا، میں جانتا ہوں کہ کچھ اداکار فلموں میں خواتین کے مضبوط کردار ہونے کے باعث ایسی فلموں سے دور رہتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں ہوں، میں 21ویں صدی کا مرد ہوں اور مجھے ایسی فلموں میںکاسٹ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا جن میں میری نسبت خواتین کے مضبوط کردارہوں۔

اداکار راہول بھٹ فلم ’’داس دیو‘‘ میں دکھائی دیں گے، جو 20 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔