ْ زندگی پھولوں کی سیج نہیں تھی، ایکٹنگ کیرئیر کے لئے طویل جدوجہد کرنا پڑی،سدھارتھ ملہوترا

پیر 16 اپریل 2018 13:38

ْ زندگی پھولوں کی سیج نہیں تھی، ایکٹنگ کیرئیر کے لئے طویل جدوجہد کرنا ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کہا ہے کہ ان کی زندگی پھولوں کی سیج نہیں تھی بلکہ انہوں نے ممبئی آنے کے بعد اداکار بننے کے لئے طویل جدوجہد کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کہا ہے کہ ان کو ممبئی آنے کے بعد اداکاری کے کیریئر کے آغاز میں طویل جدوجہد کا سامنا رہا اور ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ جب میں نے سب کچھ چھوڑنے بارے بھی سوچا ۔سدھارتھ نے کہا کہ لیکن بہتر مستقبل اورکئے گئے وعدے کو پورا کرنے کے لئے میں اپنے ارادون پر قائم رہا اور بہت محنت کے بعد یہ مقام حاصل کیا جہاں میں آج ہوں۔