پراجیکٹس ملتوی ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،بپاشا باسو

پیر 16 اپریل 2018 13:38

پراجیکٹس ملتوی ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،بپاشا باسو
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ جو پراجیکٹس ملتوی ہوتے ہیں یا ان پر کام نہیں شروع ہوتا اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ یہ سب انڈسٹری میں ہوتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ بپاشا باسو نے اپنی حالیہ ویب سیریز ’’دا کلائینٹ ‘‘ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالوں پہلے اسے ملتوی کر دیا گیا جبکہ روہن سپی کی ویب سیریز کے لئے جو بجٹ مختص کیا گیا اس سے زائد کا خرچ آنے پر ویب سیریز پر کام ملتوی کر دیا گیالیکن مجھے حیرانگی ہے کہ لوگ اب ان پراجیکٹس پر بات کر رہے ہیں اور جن پراجیکٹس پر کام نہ ہو اس سے برا تو محسوس ہوتا ہے لیکن یہ چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں اور اب اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔