راستہ بھٹک کر مدد کیلئے پولیس اسٹیشن جانے والی خاتون کو پولیس افسرنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 اپریل 2018 13:28

راستہ بھٹک کر مدد کیلئے پولیس اسٹیشن جانے والی خاتون کو پولیس افسرنے ..
ڈیرہ مراد جمالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اپریل 2018ء) میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع بولان کی تحصیل باگ کی رہائشی  خاتون ضلع نصیرآ باد میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئی تھیں۔لیکن گھر کا راستہ بھول جانے کی و جہ سے اوچ پاور پلانٹ پولیس پوسٹ پر مدد کے لیے پہنچی تا ہم پوسٹ پر تعینات اہلکار نے اپنے انچارج اےایس آئی غلام سرور گولہ کو تمام معاملے کی اطلاع دی۔

ملزم اے ایس آئی غلام سرور جب پولیس چوکی پر آیا تو خاتون کو اپنے ہمراہ لے گیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اے ایس ائی نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ساری رات خاتون کو حبس بیجا میں رکھا۔واقعے کے اگلے روز خاتون کو نیم بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔بعد ازاں خاتون اپنے رشہ داروں کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئی تو اس واقعے کا مقدمہ ڈیر مراد جمالی پولیس اسٹیشن تھانے میں درج کیا گیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی ایس پی) نذیر احمد کرد نے صحافیوں کو بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں خاتون کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اے ایس آئی غلام سرور گولہ، محافظ محمد دین اور ڈرائیور نذیر احمد کو معطل کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔