چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان سمیت خطے میں ترقی کا عظیم الشان سنگ میل ثابت ہو گا، صدر فیصل آباد چیمبر

پیر 16 اپریل 2018 13:34

چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان سمیت خطے میں ترقی کا عظیم الشان ..
فیصل آباد۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ نے کہاہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان سمیت خطے میں ترقی کا عظیم الشان سنگ میل ثابت ہو گا جبکہ جنوبی ایشیاء ، وسطی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کے درمیان ہونے والی تجارت میں منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کو زبردست اہمیت حاصل ہو جائے گی۔

انہوںنے بتایاکہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور ملکی معاشی استحکام کاضامن بھی ثابت ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی ملک کی اقتصادی و معاشی ترقی کادار و مدار وہاں امن و امان کی صورتحال ، توانائی کے ذرائع کی وافر مقدار میں فراہمی، ہنر مند افرادی قوت اور حکومتی استحکام میں مضمر ہوتاہے۔ انہوںنے کہاکہ اب دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے باعث ملک میں امن وامان کی صورتحال بڑی حد تک بہتر ہوئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کو بھی کچھ اطمینان ملاہے اور انہوںنے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے میں سوچنا شروع کردیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جب بیرونی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی تو نہ صرف روزگار میں اضافہ ہوگا، غربت کے خاتمہ میں مد د ملے گی بلکہ خوشحال معاشرے سے ملک میں ترقی کے نئے باب کابھی اضافہ ہوگا۔ انہوںنے توقع ظاہر کی کہ حکومت کالا باغ ڈیم جیسے بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ دیامیر بھاشا ڈیم ، داسو ڈیم ، نیلم جہلم پاورپراجیکٹ اور دیگر ہائیڈل پاور منصوبوں پر بر وقت عملدرآمد یقینی بنائے گی تاکہ سستی بجلی پیداہونے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فوائد سے بھرپور استفادہ ممکن بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :