سپریم کورٹ کا وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا نام 7 رکنی میڈیا کمیٹی سے نکالنے کا حکم

مریم اورنگزیب بیانات دینے میں مصروف ہوں گی، کمیٹی کو وقت نہیں دے سکیں گی؛ چیف جسٹس کے ریمارکس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 اپریل 2018 13:01

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اپریل 2018ء) سپریم کورٹ نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا نام چئرمین پیمرا کا انتخاب کرنے والی 7 رکنی میڈیا کمیٹی سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے چئیرمین پیمرا کا انتخاب کرنے والی 7 رکنی میڈیا کمیٹی سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا نام نکال دینے کاحکم دے دیا ہے۔سپریم کورٹ نے وزیر اطلاعات کی جگہ سیکرٹری اطلاعات کو 7 رکنی کمیٹی میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ مریم اورنگزیب بیابات دینے میں مصروف ہوں گی ان کے لیے کمیٹی کے لیے وقت نکالنا مشکل ہو گا۔کیس کی مزید سماعت پیر کو ہو گی۔ تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے: