اسلام آباد پشاور موٹروے ، معروف صحافی نے نواز شریف سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 اپریل 2018 12:58

اسلام آباد پشاور موٹروے ، معروف صحافی نے نواز شریف سے متعلق اہم انکشاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اپریل 2018ء) : اسلام آباد پشاور موٹروے منصوبے سے متعلق معروف صحافی نے اہم انکشاف کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پشور موٹروے منصوبے میں سابق وزیرا عظم نواز شریف نے ترکی کی کمپنی کو 88 ملین روپے کا فائدہ دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف صحافی محمد مالک نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد پشاور موٹروے کا منصوبہ 880 ملین ڈالر میں ترک کمپنی کو دیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد مالک نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی پہلی حکومت میں ایک ترک کمپنی کو 880 ملین ڈالر کا اسلام آباد پشاور موٹروے منصوبے کا ٹھیکہ دیا۔ میاں صاحب کی حکومت چلی گئی اور بے نظیر نے حکومت میں آتے ہی اس کو منسوخ کر دیا۔ نواز شریف کی جب دوبارہ حکومت آئی تو انہوں نے ترک کمپنی کو کچھ نقصانات کی مد میں 10 ملین ڈالر سے زائد ادا کیے۔ اس کانٹریکٹ کی جب تجدید کی گئی تو اس میں چالیس فیصد ادائیگی غیر ملکی کرنسی اور 60 فیصد روپے میں ہونی تھی۔ لیکن ایک میٹنگ ہوئی تو نواز شریف چاہتے تھے کہ اس کو اُلٹا دیا جائے جس کے بعد اس کو 50،50 کر دیا گیا ۔ اور اس طرح تُرک کمپنی کو 8 ملین ڈالر کا فیور ایک جھٹکے میں ہی دے دیا گیا۔ محمد مالک نے مزید کیا انکشاف کیا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: