جرمنی کی کار ساز صنعت الیکٹرک کار ٹیکنالوجی میں بھاری سرمایہ کریں ورنہ بند ہونے کے لئے تیار رہیں،جرمن وزیر اقتصادیات

پیر 16 اپریل 2018 13:27

جرمنی کی کار ساز صنعت الیکٹرک کار ٹیکنالوجی میں بھاری سرمایہ کریں ورنہ ..
برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) جرمنی کے وزیر اقتصادیات پیٹرالٹمیر نے کہا ہے کہ جرمن آٹو موٹیو انڈسٹری عالمی مسابقت میں برقرار رہنے کے لئے یورپ کی الیکٹرک کار ٹیکنالوجی اور بیٹریوں کی پیداوار میں بھاری سرمایہ کریں۔ جرمن وزیر اقتصادیات نے اپنے ایک اخباری انٹرویو میں کہا کہ الیکٹرک کار ٹیکنالوجی کے لئے گاڑی ساز اداروں کو اربوں یورو کی سرمایہ کاری کرنا ہو گی ورنہ وہ اس دوڑ سے باہر چلے جانے کے لئے تیار رہیں۔

انھوں نے کہاکہ انھیں یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ ہمارے کار ساز ادارے اس سرمایہ کاری کے لئے اتنا کیوں ججھک رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جرمن کار انڈسٹریسے یورپ میں 8 لاکھ افراد کی ملازمتیں وابستہ ہیں اگر انھوں نے اپنا رخ نہ بدلا تو ایشیاء اور امریکا کے کارساز ادارے ان کو بند کر دیں گے۔

(جاری ہے)

جرمن وزیر نے بتایا کہ نئی حکومت نے الیکٹرک کار ڈرائیورز پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے اور کار شئیرنگ سروس کے لئے سبسٹڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کام ہو رہا ہے،اس کے علاوہ خودکار گاڑیوں کی تیاریوں کے لئے ریسرچ ورک کے لئے بھی فنڈنگ دی جائے گی اور جرمنی میں بیٹری پروڈکشن پلانٹ لگایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ جرمنی کے کار ساز ادارے ٹیسلا جیسی الیکٹرک گاڑی بنائیں جو قیمت میں ٹیسلا سے کم ہو اور معیار میں ٹیسلا کے برابر ہو۔دنیا کی پہلی محفوظ سیلف ڈرائیونگ گاڑی جرمنی کی ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :