عالمی اور ایشیائی مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصد سے زائد کی کمی

پیر 16 اپریل 2018 13:27

عالمی اور ایشیائی مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصد سے ..
نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) عالمی اور ایشیائی مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصد سے زائد کی کمی آئی ہے جس کی وجہ شام کی صورتحال اور امریکا میں نئی آئل ڈرلنگ کی وجہ سے خام تیل کی پیداوار بڑھنا ہے ۔

(جاری ہے)

نیویارک مرکنٹائل میں مئی کے لئے برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی کے سودی69 سینٹ کی کمی کے ساتھ 71.89 ڈالر فی بیرل اور امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی کے سودے 54 سینٹ کی کمی کے ساتھ 66.85 ڈالر فی بیرل پر طے پائے۔سنگا پور مرکنٹائل میں برنٹ 73 سینٹ (ایک فیصد)کی کمی کے ساتھ 71.85 ڈالر فی بیرل اور ر امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی 57 سینٹ(0.9 فیصد) کی کمی کے ساتھ 66.82 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :