چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی علامہ اقبال ؒ کے مزار پر حاضری

فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

پیر 16 اپریل 2018 13:27

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی علامہ اقبال ؒ کے مزار پر حاضری
لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پیر کو یہاں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒکے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ کی آمد پر رینجرز اہلکاروں نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پرانہوں نے علامہ محمد اقبالؒ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات لکھے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور جیسے خوبصورت اور تاریخی شہر میں آکر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔