احسن خان کو مختلف نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کی آفرز

پیر 16 اپریل 2018 13:12

احسن خان کو مختلف نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) معروف اداکار احسن خان کو مختلف نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کی آفرز ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکار احسن خان کو ہمیشہ کی طرح رواں سال بھی رمضان المبارک کے دوران مختلف نجی ٹی وی چینلز نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کیلئے پیشکش کی ہے جس پر احسن خان سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ اپنے قریبی دوستوں سے مشورے کے بعد وہ اس بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔