ْپی آئی بی اور بہادر آباد بحران میں کلیدی کردار خواجہ اظہار الحسن کا بھی ہے،کامران ٹیسوری

وقت کی قلت کے باعث میں خواجہ اظہار سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کرسکا، انٹرویو

پیر 16 اپریل 2018 13:02

ْپی آئی بی اور بہادر آباد بحران میں کلیدی کردار خواجہ اظہار الحسن کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی آئی بی اور بہادر آباد بحران میں کلیدی کردار خواجہ اظہار الحسن کا بھی ہے، وہ 5 فروری کو مجھ سے ملاقات کے لیے گھر تشریف لائے تھے۔خصوصی انٹرویومیںکامران ٹیسوری نے بتایاکہ وقت کی قلت کے باعث میں خواجہ اظہار سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کرسکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارٹی تنازعات کو ختم کرنے اور انیس قائم خانی سے بات کرنے کے لیے مجھے فوکل پرسن بنایا گیا، بہادر آباد کے کئی ساتھی بھی تمام ملاقاتیں میرے گھر پر ہی کیا کرتے تھے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز شبیر قائم خانی نے خود اعتراف کیا کہ وجہ میں نہیں تھا، لیکن چند لوگوں نے پارٹی تنازعات کی وجہ مجھے بتائی اور بہادر آباد کے ساتھیوں نے تنازع کی وجہ سینیٹ الیکشن بتائی۔کامران ٹیسوری نے کہاکہ سیاست میں آنے والا ہر شخص کلیدی کردار ادا کرنا چاہتا ہے، ہم کراچی میں مہاجروں کے حقوق کے لیے سیاست کرتے ہیں، اگر کراچی کے عوام اور ووٹر سے بھیک مانگنا پڑی تو ضرور مانگیں گے۔

متعلقہ عنوان :