کٹھوعہ معاملے پر بھارتی شہردہرادون میں کشمیری اور مقامی طلبا کا پرامن مظاہرہ

پیر 16 اپریل 2018 12:36

دہرادوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں زیر تعلیم کشمیری طلباء نے مقامی طلباء کے ساتھ ملکر ضلع کٹھوعہ کے علاقے ہیرا نگر میں کم سن آصفہ کی آبروریزی اور قتل کیس میںانصاف کو یقینی بنانے کے لیے پرامن مظاہروں کا انعقاد کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن دہرادون کے زیر اہتمام کشمیری طلبا و طالبات نے آٹھ سالہ متاثرہ بچی کو انصاف فراہم کرنے پر زوردیا۔

(جاری ہے)

طلباء کی ایک بڑی تعداد گاندھی پارک میں جمع ہوئی اور پرامن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کٹھوعہ معاملے میں انصاف کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ زاٴْٹھا رکھے تھے جن پر انصاف کی فراہمی ،شفاف تحقیقات اور مجرموں کو پناہ نہ دینے کے مطالبات درج تھے۔ احتجاجی طلباء نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمار ے احتجاج کا مقصد دنیا کو یہ باور کراناہے کہ خواتین کے حقوق کو دنیا کے کسی بھی خطے میں پامال نہیں کیا جانا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :