بھارتی فورسز نہتے کشمیریوںکی نسل کشیُ جاری رکھے ہوئے ہے ‘اشرف صحرائی

بھارتی فورسز کشمیریوں کے خون کے اتنے پیاسے ہوگئے ہیں کہ وہ راہ چلتے جوانوں کو گولیوں سے چھلنی کررہے ہیں ایک ماہ کے دوران درجنوں نوجوانوں کو شہید‘ سینکڑوں کو گولیوں اور پیلٹ گنوں سے زخمی یا بینائی سے محروم کردیا گیا

پیر 16 اپریل 2018 12:36

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور تحریک حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے گزشتہ روز چھترگل کنگن میں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوان عامر حمید لون کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فورسز نہتے کشمیریوںکی نسل کشیُ جاری رکھے ہوئے ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عامر حمید لون جو 3اپریل کو ضلع گاندر بل کے علاقے کنگن میں بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا تھاکے 13دن تک صورہ اسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہا کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز کشمیریوں کے خون کے اتنے پیاسے ہوگئے ہیں کہ وہ راہ چلتے جوانوں کو گولیوں سے چھلنی کررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز نے ہماری نوجوان نسل کو قتل گاہ میں لاکھڑا کیا ہے اور پھر موقع بہ موقع نوجوانوں کی نسل کٴْشی کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران درجنوں نوجوانوں کو شہید کیا گیا، سینکڑوں کو گولیوں اور پیلٹ گنوں سے زخمی یا بینائی سے محروم کردیا گیا۔محمد اشرف صحرائی نے کہاکہ بھارتی فورسز نے جموںو کشمیر میں ظلم وجبر،قتل و غارت گر ی اور ظلم و بربریت کی جو سیاہ تاریخ رقم کی ہے دنیا میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ہے۔

انہوںنے کہا جموں وکشمیر دنیا کا واحد بدنصیب خطہ ہے جہاں جنازوں میں شرکت کرنے اور پٴْرامن احتجاج میں شامل لوگوںکوبھی گولیاں برسا کر ابدی نیند سلادیا جاتا ہے یا عمر بھر کیلئے بینائی سے محروم کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ کشمیری عوام کبھی بھی بھارتی غلامی میں زندگی بسر کرنے کیلئے تیار نہیں ہوں گے اور مقبوضہ علاقے کی ستر برس کی تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط کے خلاف اپنی پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیںاور انہوںنے اپنے حق خودارادیتت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں بھی پیش کی ہیں۔

تحریک حریت کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت کو فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کے بجائے مسئلہ کشمیر کو اس کے تاریخی پسِ منظر میں اورکشمیریوں کی قربانیوں کے پیشِ نظرانکی خواہشات کے مطابق پٴْرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیں۔اشرف صحرائی کی ہدایت پر تحریک حریت کا ایک وفد شہید عامر حمید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے انکے گھر گیا ۔وفد نے عامر کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :