برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 12روپے فی کلو اضافہ

دو روز میں قیمت 19روپے بڑھ گئی ا،فی درجن انڈوں کی قیمت میں3روپے کمی

پیر 16 اپریل 2018 12:36

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 12روپے فی کلو اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء)شہر میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔ایک ہی روز میں 12روپے اضافے سے فی کلو قیمت 239سے بڑھ کر 251روپے کی سطح پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

برائلر گوشت کی قیمت میں دو روز میں مجموعی طو رپر 19روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں 3روپے کمی ریکارڈ کی گئی جو 85روپے سے کم ہو کر 82روپے ہو گئے۔