خیبر ایجنسی پاکستان زندہ باد اور پاک آرمی زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 اپریل 2018 12:22

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16مارچ 2018ء) خیبر ایجنسی پاکستان زندہ باد اور پاک آرمی زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق خیبر ایجنسی میں شہریوں نے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی۔ریلی کےشرکا ء پاک افغان سرحد پر تورخم بارڈر بھی گئے۔اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

(جاری ہے)

خیبر اینجسی میں تورخم بارڈر سے گاڑیوں پر مشتمل ریلی لنڈی کوتل کی جانب سے روانہ ہوئی۔

جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔شرکاء لنڈی کوتل بازار میں جمع ہوئے۔اور اس کے بعد لنڈی کوتل سے پیدل مارچ کرتے ہوئے با چا خان چو ک پر جمع ہوئے۔شرکاء پاکستان زندہ باد اور پاک آرمی زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔شرکا کا کہنا تھا کہ اس ریلی کا مقصد پاکستان کے ساتھ عہد وفا کی تجدید ہے۔