آئین پر فائر نہیں کر سکتے،

آئین کو پھاڑ نے والے لوگوں کے خلاف ہیں ،کیپٹن(ر) صفدر جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کی مزمت کرتے ہیں،آئین بنانے اور ان کی تشریح کرنے والوں کے ساتھ ہیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی احتساب عدالت باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 16 اپریل 2018 12:26

آئین پر فائر نہیں کر سکتے،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کی مزمت کرتے ہیں ، تمام عدالتیں اور جج پاکستان کی امانت ہیں،آئین پر فائر نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

پیر کو احتساب عدالت باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ا نہوں نے کہا کہ جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ قابل مزمت ہے۔تمام عدالتیں اور جج پاکستان کی امانت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان آئین بناتے اور عدالتیں ان کی تشریح کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا ہم آئین پر فائر نہیں کر سکتے،آئین بنانے اور ان کی تشریح کرنے والوں کے ساتھ ہیں ۔ جو آئین کو پھاڑتے اور پھینکتے ہیں ان لوگوں کے خلاف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :