ْجسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر گولی کافی فاصلے سے فائر کی گئی، ابتدائی رپورٹ چیف جسٹس کو پیش

گولی گھر کے مین گیٹ کے بالائی حصے پر لگی، پولیس کو صبح 10 بج کر 45 منٹ پر آگاہ کیا گیا، رینجرز کے شفٹ انچارج نائیک عبدالرزاق نے شکایت درج کروائی، پولیس رپورٹ

پیر 16 اپریل 2018 12:26

ْجسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر گولی کافی فاصلے سے فائر کی گئی، ابتدائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2018ء) پولیس نے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو ارسال کردی، فائرنگ واقعے سے پولیس کو صبح 10 بج کر 45 منٹ پر آگاہ کیا گیا،پاکستان رینجرز کے شفٹ انچارج نائیک عبدالرزاق نے شکایت درج کروائی، گولی جسٹس اعجاز کے گھر کے مین گیٹ کے بالائی حصے پر لگی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹان میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کردی جس کے مطابق فائرنگ کے واقعے سے پولیس کو صبح 10 بج کر 45 منٹ پر آگاہ کیا گیا۔ پاکستان رینجرز کے شفٹ انچارج نائیک عبدالرزاق نے شکایت درج کروائی۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق جسٹس اعجاز کے گھر کے مین گیٹ کے بالائی حصے پر گولی لگی، پنجاب فرانزک ایجنسی کو تجزیہ کرنے کے لیے بلایا گیا، جس نے تمام شواہد اور ریکارڈ کو محفوظ کرلیا،۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولی کافی فاصلے سے فائر کی گئی ہے، جس سمت سے گولی آئی تھی اس پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، اس ضمن میں قریبی علاقوں میں سرچ آپریشنز بھی کیے گیے ہیں، پنجاب فرانزک ایجنسی نے موقع سے ملنے والی گولی فائر آرمز اینڈ ٹول مارکس میں مشاہدے کیلیے بھجوا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :