چوہدری نثار کے معاملے پر نواز شریف کو منانے کی کوشش

نواز شریف کا چوہدری نثار کو گرین سگنل دینے سے انکار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 اپریل 2018 12:08

چوہدری نثار کے معاملے پر نواز شریف کو منانے کی کوشش
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اپریل 2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات میں سابق وزیر داخلہ اور ن لیگی کے ناراض رہنما چوہدری نثار کو گرین سگنل دینے سے انکار کر دیا ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شہباز شریف سے چوہدری نثار کی ملاقات ہوئی جس میں چوہدری نثار نے اپنے تحفظات سے متعلق شہباز شریف کو آگاہ کیا۔

اور شہباز شریف نے بھی تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔جس کے بعد شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ملاقا ت میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے نواز شریف کو چو ہدری نثار کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ چوہدری نثار پارٹی کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ تمام اختلافات کو دور کرتے ہوئے پارٹی کو آئندہ الیکشن کیلئے بہتر انداز میں تیار کیا جائے۔

(جاری ہے)

لیکن ن لیگی زرائع کے مطابق نواز شریف نے چوہدری نثار کو گرین سگنل دینے سے انکار کر دیا ہے اور شہباز شریف کو صاف الفاظ میں کہا ہے کہ جب مجھ پر مشکل وقت آیا تو چوہدری نثار ہمدردی کرنے کی بجائے ساتھ چھوڑ گئے۔میں ایسے شخص کو کیسے پارٹی میں دوبارہ اہمیت دوں۔شہباز شریف نواز شریف کو اس بات پر قائل کرتے رہے کہ ہمیں اختلافات کو بھلا کرآگے بڑھنا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :