کارتک آریان نے کرینہ کپور خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

پیر 16 اپریل 2018 12:23

کارتک آریان نے کرینہ کپور خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار کارتک آریان نے کرینہ کپور خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کارتک آریان نے گزشتہ روز کرینہ کپور خان کے ساتھ ریمپ پر واک کی اور اس کے بعد انہوں نے کرینہ کپور کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت جلد کرینہ کپور کے ساتھ فلم کروں گا، کرینہ کپور ان دنوں فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ پر کام کر رہی ہیں، جو یکم جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔