سرکل بوئی کے اساتذہ کا اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاجی مظاہرہ

پیر 16 اپریل 2018 12:18

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) سرکل بوئی کے اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کے دوران ٹائم سکیل اپ گریڈیشن اور سروس سٹرکچر شامل کرنے سمیت سکول بیسڈ پالیسی کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔ سرکل بوئی کے اساتذہ برادری کا ہائر سیکنڈری سکول بوئی میں منعقد ہوا جس کی صدارت اساتذہ رہنما عبدالقدوس نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سروس سٹرکچر کے بغیر ٹائم سکیل کو نامنظور کرتے ہوئے اساتذہ برادری نے سکول بیسڈ پالیسی کے خاتمہ کا مطالبہ کیا۔ مطالبات کی عدم منظوری پر بنی گالہ میں دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ بعد ازاں اساتذہ برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کثیر مقدار میں اساتذہ نے شرکت کی۔ مظاہرین نے احتجاجی کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔