برہان ہزارہ انٹرچینج پر کار حادثہ میں بچہ جاں بحق، 5 افراد شدید زخمی ہو گئے

پیر 16 اپریل 2018 12:18

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) برہان ہزارہ انٹرچینج پر خوفناک حادثہ میں پشاور سے اسلام آباد جانے والی کار پل کے جنگلہ سے ٹکرانے کے بعد پل سے نیچے گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور5 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

برہان ہزارہ انٹرچینج کے مقام پر پشاور سے اسلام آباد جانے والی موٹر کار جنگلہ سے ٹکرا کر پل سے نیچے گرنے سے کار میں سوار 5 افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایک بچہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ میں ڈرائیورسمیت دو زخمی خواتین اور دیگر افراد کو موٹر وے پولیس نے اسلام آباد ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :