ایوب پل بالاکوٹ کے ارد گرد گندگی کے ڈھیروں سے موذی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا

پیر 16 اپریل 2018 12:18

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ایوب پل بالاکوٹ کے ارد گرد گندگی کے ڈھیروں سے موذی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے گرلاٹ کے رہائشیوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ بار بار اعلیٰ حکام کو صفائی کے حوالہ سے درخواستیں دے چکے ہیں جس کے باوجود ٹی ایم اے بالاکوٹ سمیت تحصیل ناظم ایمی شاہ کی توجہ بھی اس بارے دلائی گئی تاہم ابھی تک گندگی کے ڈھیر صاف نہیں ہو سکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گندگی کی وجہ سے راہ گیروں اور رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، گرلاٹ کی عوام اور بلدیاتی نمائندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور تحصیل ناظم بالاکوٹ ایمی شاہ اور ٹی ایم اے ایوب پل کے اردگرد ڈھیروں کو فوری اٹھوانے کے اقدامات کرے ورنہ ہم سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔