ہری پور میں 14 روز قبل ڈوبنے والے الولی کے رہائشی اسد وارث کی نعش نوشہرہ سے مل گئی

پیر 16 اپریل 2018 12:18

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ہری پور میں 14 روز قبل ڈوبنے والے الولی کے رہائشی اسد وارث کی نعش نوشہرہ سے مل گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہری پور کے نواحی گائوں الولی کا رہائشی نوجوان اسد وارث پشاور یونیورسٹی کے چارسدہ کیمپس میں مکینیکل انجینئرنگ کا طالب علم تھا جوگذشتہ ہفتہ کو اپنے یونیورسٹی ساتھیوں سمیت سر دریا کے آب مقام پر دریائے کابل میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا، اس کے باقی ساتھیوں کو مقامی لوگوں نے انتہائی کوشش کر کے بچا لیا تھا تاہم اسد کی نعش نہیں مل سکی، گذشتہ روز اسد کی نعش نوشہرہ کے مقام سے مل گئی جسے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نوشہرہ پولیس نے ورثاء کے حوالہ کر دیا۔

اسد کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ہزاروں شکبار آنکھوں کے ساتھ آبائی گائوں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔