کشمیری ظالموں کو جلد پیچھے دھکیل دیں گے، ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای

تحریک حریت اور عزم و استقلال سے قابضین کا پسپا ہونا قدرت کی نشانی ہے، تقریب سے خطاب

پیر 16 اپریل 2018 11:59

کشمیری ظالموں کو جلد پیچھے دھکیل دیں گے، ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امید ہے کشمیری عوام تشدد کے ذریعے حکومت کرنے والوں کو پیچھے دھکیل دیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں ایک تقریب سے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھاکہ امید ہے کہ کشمیری عوام تشدد کے ذریعے حکومت کرنے والوں کو پیچھے دھکیل دینگے اور مستقبل قریب میں دشمن کو نیچا دکھا دیں گے۔آیت اللہ خا منہ ای نے کہا کہ تحریک حریت اور عزم و استقلال کے نتیجے میں قابضین کا پسپا ہونا قدرت کی نشانی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر، عراق، افغانستان، شام ، فلسطین، میانمار کے عوام اپنی جدوجہد کے نتیجے میں جلد دشمنوں کو پیچھے دھکیل دیں گے