بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نئی ہالی ووڈ فلم کا ٹریلر جاری کردیاگیا

جم پارسن ، کلیری ڈینز اور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ فلم کی نمائش یکم جون سے کی جائے گی

پیر 16 اپریل 2018 11:55

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نئی ہالی ووڈ فلم کا ٹریلر جاری کردیاگیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) بالی وڈ حسینہ پریانکا چوپڑا کی نئی ہالی وڈ فلم آ کِڈ لائیک جیک کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ فیملی ڈرامہ مووی کی نمائش یکم جون سے کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کہانی ہے نیویارک میں مقیم گریگ وہلیر اور ایلکس وہلیر کی جو چار سالہ بچے کے والدین ہوتے ہیں اور اس کے مستقبل کے بارے میں کافی پریشان ہیں۔ ان کی پریشانی کی وجہ ہوتی ہے یہ کہ ان کا بیٹا جیک عام بچوں کی طرح لڑکوں والے کھلونوں میں نہیں بلکہ فیری ٹیلز میں دلچسپی رکھتا ہے ۔ فلم میں نمایاں کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں جم پارسن ، کلیری ڈینز اور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ فلم کی نمائش یکم جون سے کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :