ہالی ووڈ فلم’ ’ریمپیج‘ ‘ آتے ہی باکس آفس پر چھاگئی

فلم تین دنوں میں چار ارب روپے کما کر باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی بریٹ پیٹن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ سنسنی خیز فلم 80کی دہائی کے ایک مقبول وڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے

پیر 16 اپریل 2018 11:55

ہالی ووڈ فلم’ ’ریمپیج‘ ‘ آتے ہی باکس آفس پر چھاگئی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) ایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ’ریمپیج ‘ آتے ہی چھاگئی ،تین دنوں میں چار ارب روپے کما کر باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ۔بریٹ پیٹن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ سنسنی خیز فلم 80کی دہائی کے ایک مقبول وڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے ، فلم کی کہانی ایک ایسے ماہرِ حیوانیات کے بارے میں ہے جس کا سامنا خوفناک دیوہیکل بلاو?ں اور بن مانسوں سے ہوتا ہے۔

کہانی اٴْس وقت نیا موڑ اختیار کر لیتی ہیں جب ایک جنیٹک تجربے کی وجہ سے دہشت ناک بلائیں قابو سے باہر ہو کر شہر کا رٴْخ کر لیتی ہیں اور راستے میں آنے والی ہر شے کو روندتی چلی جاتی ہیں،اس دوران ایک بہادر شخص اپنی جان داو? پرلگا کرشہریوں کے تحفظ کا بیڑا اٴْٹھاتا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے پہلے نمبر پر رہنے والی فلم ’اے کوائٹ پلیس ‘ اس ہفتے باکس آفس پر تین ارب 76 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

جان کراسنسکی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ویران جگہ پر رہنے والے ایک ایسے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک پراسرار مخلوق سے محفوظ رہنے کے لئے اشاروں کی زبان بولنے پر مجبور ہوجاتا ہے،فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جوہن کراسنسکی اور ایمیلی بلنٹ شامل ہیں ۔اس ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والے خوف اور دہشت سے بھرپور فلم’ ٹٴْرتھ اور ڈیئر‘ دو ارب20 کروڑ روپے سمیٹ کر تیسرے نمبر پر رہی۔

جیف ویڈلوکی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایسے واقعات کے گِرد گھوم رہی ہیکہ جب دوستوں کا ایک گروپ خطرناک گیم کھیلنے کا آغاز کر تا ہے ۔اس گیم میں تمام نوجوانوں کو پوچھے گئے سوالات کے سچ جواب دینے ہوتے ہیں اوراگر کوئی سچ نہیں بتاسکتا تو اسے اپنے آپ کوبا ہمت اور بہادرثابت کرنے کے لیے خطرناک ٹاسک مکمل کرنا ہوتا ہے جس میں ناکامی کی سزا صرف موت ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :