پاکستان سکول بحرین میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 16 اپریل 2018 11:43

پاکستان سکول بحرین میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات
منامہ بحرین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء نمائندہ خصوصی ،احمد امیر پاشا،منامہ بحرین ) شام پانچ بجے پاکستان سکول، عیسی ٹاؤن، بحرین کے ایوان جناح میں ادارے کے سالانہ امتحانات منعقدہ مارچ 2018 میں کلاس جہارم تا ہشتم میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کر نے والے طلبا و طالبات کو تعریفی اسناد اور انعامات دینے کے لئے ایک شایان شان جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد عمل میں لایا گیا.

اس تقریب میں طلبہ و طالبات کے علاوہ ان کے والدین، اساتذہ، کمیونٹی عمائدین اور ادارے کے ارکان بورڈ آف مینجمنٹ نے جوق در جوق شرکت کی.

(جاری ہے)

اس سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان برائے بحرین میں قائم مقام سفیر اور ہیڈ آف چانسری جناب مراد علی وزیر تھے جبکہ بحرین نیشنل گارڈز کے کرنل سکندر مہمان اعزاز تھے. راقم الحروف نے تلاوت کلام پاک سے اس تقریب کا آغاز کیا، پاکستان اور بحرین کے قومی ترانوں کے بعد جئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ پاکستان سکول جناب قاری سمیع الرحمان نے اپنے استقبالیہ کلمات میں مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کی روز افزوں تعلیمی ترقی اور امتحانات میں طلبہ و طالبات کی کارکردگی کو جانچنے کے عمل پر سیر حاصل انداز میں روشنی ڈالی.

انہوں نے مقامی اور فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں پاکستان سکول کے طلبہ کی شاندار کارکردگی کا بھی تذکرہ کیا. والدین کو ان کے بچوں کی امتحانات میں کامیابی اور پوزیشنیں حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے ادارے میں جاری معیاری تعلیمی عمل کے نمایاں پہلووں پر بھی روشنی ڈالی. اس جلسہ تقسیم انعامات کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے مہمان خصوصی جناب مرادعلی وزیر نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے تواتر سے اہتمام پر پاکستان سکول کی مینجمنٹ، خاص طور سے پرنسپل جناب عتیق الرحمن، چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ جناب سمیع الرحمان اور اساتذیط کی متواتر کاوشوں کی تعریف کی.

اس کے علاوہ انہوں نے بچوں کے لیئےتعلیمی عمل. میں حوصلہ افزائی کے لئے اس دنگا رنگ تقریب کے انعقاد کو بھی سراہا. بعد ازاں تقسیم انعامات کا مرحلہ شروع ہو، چئیرمین بورڈ، مہمان خصوصی، مہمان اعزاز، پرنسپل اور بورڈ ارکان کے ہاتھوں ہہ مرحلہ پایہ تکمیل کو پہنچا. کل 79 ذہین طلبہ و طالبات کو سرٹیفیکیٹس اور انعامات سے نوازا گیا. اس دوران مختلف قومی نغموں پر مشتمل ایک خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کیا گیا. طلباء و طالبات کے لئے تقسیم انعامات کے بعد بحرین کے ایک سالانہ ثقافتی میلے BAHRAINص for all, All for Bahrain منعقدہ 30 مارچ 2018، بمقام الخلیفہ گارڈن، میں حصہ لینے والے پاکستانی سکول کے اساتذہ اساتذہ اور دوسرے مدد گار اہلکاروں کو بھی تعریفی اسناد دی گئی.

اس تقریب کے آخر میں پرنسپل جناب عتیق الرحمن نے والدین اور دیگر مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پوذیشن حاصل کرنے والے بچوں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی.‎

متعلقہ عنوان :