ْ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’گلی بوائے ‘‘ کے ممبئی میں آخری شیڈول کی عکسبندی مکمل

پیر 16 اپریل 2018 11:48

ْ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’گلی بوائے ‘‘ کے ممبئی میں آخری ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے فلم ’’گلی بوائے ‘‘ کے ممبئی میں آخری شیڈول کی عکسبندی مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر ہدایتکار زویا اختر کی فلم ’’گلی بوائے ‘‘ کے ممبئی ریلوے سٹیشن پرعکسبند کئے گئے آخری شیڈول کے چند مناظر شیئر کئے ہیں جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ ریلوے سٹیشن پر بیٹھی انتظار کر رہی ہیں اور انہوں نے لال رنگ کا ٹاپ، نیلی جینس اور حجاب پہن رکھا ہے جبکہ اداکار رنویر سنگھ نے کلیجی رنگ کی شرٹ ، نیلی جیکٹ اور کندھے پر بیگ پہن رکھا ہے۔ فلم کی کہانی ویوان فرنینڈس ڈیوائن اور نوید شیخ عرف نیزیکے گرد گھومتی ہے۔

متعلقہ عنوان :