فلم ’’باغی 2‘‘ کا 144.81کروڑ کا بزنس

پیر 16 اپریل 2018 11:48

فلم ’’باغی 2‘‘ کا 144.81کروڑ کا بزنس
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’باغی 2‘‘ نے ریلیز کے تیسرے ہفتے میں 144.81کروڑ کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار احمد خان کی فلم ’’باغی 2‘‘ 30مارچ کو ریلیز کی گئی جو ریلیز کے تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے جس نے پہلے ہفتے میں 110.81کروڑ، دوسرے ہفتے میں 32.50 کروڑ، تیسرے ہفتے کے ایک روز میں 1.50 کروڑ اور مجموعی طور پر 144.81کروڑ روپے کما لئے ہیں، فلم میں اداکار ٹائیگر شروف اور دیشا پتانی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :