سابق آرمی چیف راحیل شریف کا جی سی کالج یونیورسٹی کا دورہ ، 20 لاکھ کا عطیہ بھی دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 اپریل 2018 11:19

سابق آرمی چیف راحیل شریف کا جی سی کالج یونیورسٹی کا دورہ ، 20 لاکھ کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اپریل 2018ء) : سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے دورہ لاہور کے دوران گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاں ایک تقریب میں شرکت کی ۔ اس دوران سابق آرمی چیف نے یونیورسٹی کو 20 لاکھ روپے کا عطیہ کیا ۔

(جاری ہے)

یہ عطیہ یونیورسٹی کے انڈومنٹ فنڈ کے لیے دیا۔ سابق آرمی چیف گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طالبعلم رہے ہیں، انہوں نے یہ چیک گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو دیا۔ اس وقت جی سی کالج یونیورسٹی کا فنڈ 36 کروڑ روپے ہو گیا ہے جس سے یونیورسٹی کے 600 طلبا کو اسکالر شپ دی جاتی ہے۔