نعیم بخاری نے لائیو پروگرام میں چودھری نثار علی خان کو پیغام دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 اپریل 2018 11:09

نعیم بخاری نے لائیو پروگرام میں چودھری نثار علی خان کو پیغام دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اپریل 2018ء) :پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ن لیگی رہنما چودھری نثار علی خان کو پیغام دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں آج آپ کو لکھ کر دیتا ہوں کہ مسلم لیگ ن کے لوگ اڈاری مارنے کے لیے تیار ہیں، میں ذاتی طور پر چودھری ی نثار کو پسند کرتا ہوں، اگرآج وہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لیتے ہیں تو حالات مختلف ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چودھری نثار علی خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ملک کے لیے ابھی کود جائیں ،آپ کےساتھ جو 25 یا 28 لوگ ہیں ان کو ساتھ لے کر ابھی مسلم لیگ ن کو چھوڑ دیں، ملک کے مستقبل سے نہ کھیلیں ، آپ ابھی اگر مسلم لیگ ن کو چھوڑ دیں گے تو شریف برادران کا محل گر جائے گا۔ اپنا ذہن بنائیں لیکن لوگوں کو بے وقوف نہ بنائیں۔ ملک نہج پر کھڑا ہوا ہے، ہمارے ساتھ آئیں اور اسے مل کر سنبھال لیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: