ایک شخص نے 100 میل کا سفر طے کرنے کے لیے ریل کے ٹکٹ سے بھی کم قیمت میں استعمال شدہ کار خرید لی
امین اکبر اتوار 15 اپریل 2018 23:53
ایک نوجوان نے حال ہی میں برطانیہ میں ریلوں کے حد درجہ مہنگے ٹکٹ کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کی ہے۔ اس نے 100 میل کا سفر طے کرنے کے لیے استعمال کردہ گاڑی خرید لی تاکہ بتا سکے کہ کار خریدنے، پٹرول، انشورنس اور روڈٹیکس کی ادائیگی کے باوجود اسے یہ سفر ریل کی نسبت کافی سستا پڑا ہے اور اب اس کے پاس کار بھی ہے۔
لندن سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ ٹام چرچ اپنے دوست سے ملنے کے لیے 100 میل دور برسٹل جانا چاہتا تھا لیکن اس کے لیے اس نے ریل کا مہنگا ٹکٹ نہیں خریدا۔
(جاری ہے)
چنانچہ اس نے ایک خاتون سے کاٹھ کباڑ کے طور پر فروخت کی جانے والی 1997 ماڈل کی ہونڈا سوک خرید لی۔
اس کا انجن بھی چھوٹا تھا، جس کی وجہ سے روڈ ٹیکس کم لگا ۔کار کی اصل قیمت صرف 80 پاؤنڈز تھی لیکن اس نے 81.80 پاؤنڈز روڈ ٹیکس، 20.43 پاؤنڈز ایک دن کی انشورنس اور 25 پاؤنڈز پٹرول کی مد میں خرچ کیے اس طرح اس پورے سفر میں اس نے 206.81 پاؤنڈز رقم خرچ کی جو کہ ٹرین کے صرف ایک ٹکٹ کی قیمت سے کم ہے۔ یاد رہے اس وقت لندن سے برسٹل کی ریٹرن ٹکٹ کی قیمت 210 سے 218.10 پاؤنڈز کے درمیان ہے۔ اس طرح حقیقتاً اس کا یہ سفر ٹرین کی نسبت چند پاؤنڈز سستا رہا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.