اس ایک مثلث میں کتنی مثلث ہیں؟ آسان سے سوال نےانٹرنیٹ صارفین کو چکرا دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 15 اپریل 2018 23:53

اس ایک مثلث میں کتنی مثلث ہیں؟   آسان سے سوال نےانٹرنیٹ صارفین کو چکرا ..

آج کل انٹرنیٹ صارفین کو ایک آسان سے سوال نے اچھا خاصا چکرا یا ہوا ہے۔ ایک  صحافی ، جتیش پلائی،  نے انٹرنیٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں ایک بڑی مثلث کے اندر کچھ اور مثلث اور مستطیل بنی ہوئیں ہیں۔ سوال میں پوچھا گیا کہ اس تصویر میں کتنی مثلث ہیں ؟
 حیرت انگیز طور پر اس آسان سے نظر آنے  والے سوال کا جواب اتنا مشکل ہوگا، کسی نے سوچا نہ تھا۔

(جاری ہے)

جواب دینے  والوں  میں کسی نے اس کا جواب ایک ہی دیا تو کسی نے دو، کسی نے پانچ تو کسی نے سات   لیکن یہ سب جوابات غلط نکلے۔اس کا جواب پڑھنے سے پہلے آپ بھی ایک بار کوشش کر لیں۔
 اس حوالے سے ایک اچھی کوشش نیرج نامی صارف نے کی۔ انہوں نے سرخ رنگ سے ہائی لائٹ کر کے ثابت کیا کہ اس تصویر میں چار، پانچ ، چھ یا سات نہیں بلکہ 18 مثلث ہیں۔ آپ بھی اس  تصویر کو دیکھیں   اورسوچیں  کہ اس سوال میں مشکل کیا تھی جو اتنے صارفین کو اس کا جواب نہیں آیا؟

اس ایک مثلث میں کتنی مثلث ہیں؟   آسان سے سوال نےانٹرنیٹ صارفین کو چکرا ..