ن لیگی ایم پی اے ارباب وسیم کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 اپریل 2018 23:38

ن لیگی ایم پی اے ارباب وسیم کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں مسلم لیگ ن کی وکٹ اڑا دی، ن لیگی ایم پی اے ارباب وسیم نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، پی ٹی آئی قیادت نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ارباب وسیم نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ارباب 8سال مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پررکن اسمبلی بنتے رہے۔ارباب وسیم نے وزیراعلیٰ کے پی ہاؤس میں وزیرعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے باضابطہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلا ن کردیا ہے۔ ارباب وسیم نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کیلئے پانچ سالوں میں کچھ نہیں کیا۔پاکستان مسلم لیگ نہیں بلکہ پنجاب مسلم لیگ ہے۔مسلم لیگ ن نے میرے حلقے میں گیس منصوبوں کو بھی بند کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :