سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا مقبوضہ بیت المقدس کیلئے15کروڑڈالرامداد کا اعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 اپریل 2018 23:04

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا مقبوضہ بیت المقدس کیلئے15کروڑڈالرامداد ..
ظہران(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اپریل 2018ء) : سعودی فرمانروا شاہ سلمان نےمقبوضہ بیت المقدس کیلئے15 کروڑ ڈالرامداد کا اعلان کردیا،سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنےکا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے عرب کانفرنس کومقبوضہ بیت المقدس کانفرنس کا نام دے دیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرماںروا شاہ سلمان نے 29 ویں عرب سربراہی کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب امور میں ایران کی مداخلت قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنےکا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔ اس موقع پرسعودی فرمانروا شاہ سلمان نےمقبوضہ بیت المقدس کیلئے15 کروڑ ڈالرامداد کا اعلان کردیا۔ دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سعودی عرب بھی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم اورآرمی چیف سعودی عرب میں مسلم ممالک کےعسکری اتحاد کی گلف شیلڈ مشقیں دیکھیں گے۔ گلف شیلڈ فوجی مشقوں میں 24ممالک کی افواج حصہ لیں گی۔ وزیراعظم شاہد خاقان اور آرمی چیف سعودی فرمانروا شاہ سلمان اورشہزادہ محمد بن سلمان سےبھی ملاقات کرینگے۔

متعلقہ عنوان :