اسلام آباد:فائیوسٹارہوٹل میں بچےکیساتھ بدفعلی کا واقعہ،ملزم ہوٹل سٹاف کا ہی نکلا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 اپریل 2018 21:20

اسلام آباد:فائیوسٹارہوٹل میں بچےکیساتھ بدفعلی کا واقعہ،ملزم ہوٹل ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اپریل 2018ء) : وفاقی دارلحکومت میں فائیو سٹار ہوٹل میں بچے کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے، بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم ہوٹل سٹاف کا حصہ تھا، ہوٹل انتظامیہ نے ملزم کوفرار کروا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کےفائیواسٹار ہوٹل میں بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

بدفعلی کی کوشش کرنے والاشخص ہوٹل اسٹاف کا حصہ تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ درخواست گزارکا کہنا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ نے ڈرایا اورسی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھانے سے بھی انکارکیا۔ پولیس بلوانے پرسی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی گئی توبچے نے ملزم کوپہچان لیا۔ ہوٹل انتظامیہ نے ملزم کوبھگا دیا جس کے باعث ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی۔

متعلقہ عنوان :