Live Updates

نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈریفرنس کی سماعت (آج )ہوگی

استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز جرح کرینگے

اتوار 15 اپریل 2018 20:30

نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈریفرنس کی سماعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈریفرنس کی سماعت (آج )پیر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز جرح کرینگے۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کرینگے۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر عدالت میں پیش ہونگے۔ کیس کی سماعت کے موقع پر جوڈیشنل کمپلیکس کی سیکیورٹی کو سخت کردیا جائیگا ،ْ پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی کے دستے تعینات کئے جائیں گے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات