ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا مفتی ہدایت اللہ پسروری کے انتقال پر اظہار افسوس

اتوار 15 اپریل 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سرزمین اولیاء ملتان کی معروف علمی،روحانی ومذہبی شخصیت مفتی ہدایت اللہ پسروری کے انتقال پر ملال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی ہدایت اللہ پسروری کی رحلت کا دکھ پوری امت مسلمہ کو ہے۔عالم اسلام ایک عظیم محدث،سچے عاشق رسول اور محب وطن پاکستانی سے محروم ہوگیا ہے۔

مفتی ہدایت اللہ پسروری کی پوری زندگی درس و تدریس،تحقیق اور دین اسلام کی خدمت میں گزری۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی تعزیتی پیغام میں کہا کہ مفتی ہدایت اللہ پسروری کے انتقال سے ملک ایک باعمل عالم دین سے محروم ہوگیا ہے، مرحوم ایک بلند پایہ عالم، درویش منش اور حق گو انسان تھے،انہوں نے کہا کہ مفتی ہدایت اللہ پسروری کی پوری زندگی نظامِ مصطفی کے نفاذ کی عملی جدوجہد اور اتحاد بین المسلمین کا درس دیتے ہوئے گزری،دریں اثنا منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور،نور اللہ صدیقی،صدر منہاج القرآن علماء کونسل الحاج علامہ امداد اللہ قادری،علامہ سید فرحت حسین شاہ،شاکر مزاری،فیاض وڑائچ،علامہ میر آصف اکبر،ڈاکٹر زبیر خان،رائو محمد عارف رضوی ودیگر رہنمائوں نے بھی مفتی ہدایت اللہ پسروری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :