قومی اداروں پر ہمیشہ شریف برادران اوران کے حواریوں نے دھونس ، غنڈہ گردی اور طاقت کے ذریعے ان پر قبضہ کرکے اپنے طرز حکمرانی رائج کی ہے،رہنما پی پی پی

اتوار 15 اپریل 2018 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ایم پی اے جاوید ناگوری، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند، قائم مقام جنرل سیکریٹری عبدالرحیم اور ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے قومی اداروں پر ہمیشہ سلطنت شریف برادران کے دو بادشاہوں اوران کے حواریوں نے دھونس ، غنڈہ گردی اور طاقت کے ذریعے ان پر قبضہ کرکے اپنے طرز حکمرانی رائج کی ہے اور اوچھی ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنے مخالفین کو سیاسی جالوں میں پھنساتے رہے ہیں۔

مگر آج جب انہی اداروں کی جانب سے ان کی کرپشن، لوٹ مار اور عوام کو گمراہ اور جھوٹ بولنے کا جواب دینا پڑ رہا ہے اورملک میں پہلی بار قانون کی بالادستی نظر آرہی ہے تو ن لیگ کے شریف برادران اور ان کی سلطنت کی رعیاں کوہضم نہیں ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پانچ سالہ بدترین حکومت میں عوام کو کئی بار گمراہ کیا گیا اوربے تحاشہ جھوٹ بولا گیا وہ جھوٹ لوڈشیڈنگ سے متعلق ہو، غربت سے متعلق ہو، ریلوے کے منافع سے متعلق ہے ، یا ملک وقوم کی ترقی سے متعلق ہو۔

ن لیگ کی سیاست جھوٹ اور فریب پر مبنی ہے جس پر انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب سمیت پورا پاکستان جانتا ہے کہ ن لیگ کی سیاست لاہور سے شروع ہو کر لاہور تک محدود ہے ن لیگ نے کبھی اپنے آپ کو وفاق کی پارٹی نہیں سمجھا بس ایک شہر کی پارٹی سمجھا اور ملک میں تفریق کی سیاست کو فروغ دیا۔ #

متعلقہ عنوان :