جبر کی سیاست کریںگے اور نہ قبول کریںگے، خالد مقبول صدیقی

اتوار 15 اپریل 2018 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2018ء) ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جبر کی سیاست کریںگے اور نہ قبول کریںگے ،ہمارے لوگوںکو ڈرایا جارہا ہے ،مگرجو ہمارے ساتھ کھڑے ہیںاور کہیں اور بیٹھے ہیںان کی حفاظت کریںگے ،کراچی میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہماری بقاء اتحاد میںہے ،ایم کیو ایم تقسیم نہیںہوئی بلکہ تطہیر ہوئی ہے ،اگر ہم ایم کیو ایم کے علاوہ کسی پلیٹ فارم سے کھڑے ہوںتو عوام سے درخواست کرتا ہوںہمیںووٹ نہ دے ،انہوںنے کہا کہ ہم جو کچھ ہیںایم کیو ایم کی وجہ سے ہیں،ہم پتنگ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے ،ایم کیو ایم نہیںتو ہم کچھ بھی نہیںہیں.

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ایم کیو ایم کو پہلے بھی نظریے کے تحت منڈیٹ ملتارہاہے،کارکنوں پرکسی جانب سے دباؤ آئے توڈٹ کرکھڑیہوں،خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عوام کوجلدہماری تنظیم دوبارہ جڑتی ہوئی نظرآئیگی،فاروق ستاربھی اپنے اوپرعائدالزامات کاجواب دیں گے،ایم کیوایم اس سے زیادہ برا وقت برداشت کر چکی ہے،سندھ کے شہری عوام 35 سال سے ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑے ہیں،ایک سوال کے جواب میںانہوںنے کہا کہ یہ ہماری نہیں فاروق بھائی کی ذمے داری ہے کہ الزامات کی وضاحت کریں،بہادر آباد والے اور پی آئی بی والے ایک دوسرے کی قوت ہیں ، ایم کیو ایم عدم تشدد اور نفرت کی سیاست کو نہیں مانتی،انہوںنے کہاکہ مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس میں جوانکشافات کیے گئے ان کا پہلے سے علم تھا،کارکنوں پرکوئی دباؤہوتوآگاہ کریں،ملکراس کا سامناکریں گے،ہمارے کارکنوں کی حفاظت کی ذمے داری ہماری ہے،ہماری اورکارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ہم ہرمشکل وقت میں پارٹی اورکارکناں کے ساتھ کھڑے رہیں گے،اگراحتجاج کرناپڑاتواسکے لیے بھی تیارہیں،امیدہے یہ بحران نکل جائیگا،پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکرسامنے آئیں گے،ہمیں ہمارااتحادبچائے گا،کوئی کارکن کسی اورجگہ پرہے توکوئی بات نہیں،ایم کیوایم ایک ہے۔

#

متعلقہ عنوان :