رائے ونڈ کے رہائشی بنیادی سہولیات سے محروم ،ٹوٹی گلیاں ،پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی سے مشکلات کا سامنا

اتوار 15 اپریل 2018 15:50

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) رائے ونڈ کے گنجان آباد علاقہ ارشد کالونی کے رہائشی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ،ٹوٹی گلیاں ،ناکارہ سیوریج سسٹم ،پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی سے مشکلات کا سامنا ہے ،مسلم لیگی نمائندوں نے ووٹ لینے کے بعد شکل نہیں دکھائی ،عوام پھٹ پڑے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ شہر کے گنجان آباد علاقہ ارشد کالونی کے رہائشی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگی ایم این اے افضل کھوکھر نے اپنے دس سالہ دور اقتدار میں شہر کے مسائل حل نہیں کروائے ارشد کالونی کی بیشتر گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں سیوریج بند ہیں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے لوگ پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں کروڑوں روپے لاگت سے تعمیر ہونیوالا واٹر سپلائی سسٹم اور سیوریج سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے گٹروں کا پانی گلیوں میں پھیلا رہتا ہے پینے کے پانی میں گندگی اور غلاظت کی آمیزش سے وضو کرنا بھی مشکل ہو چکا ہے گلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں بچے اور ضعیف العمر افراد ٹھوکریں لگنے سے زخمی ہو چکے ہیں بجلی کی تاریں لٹکی ہوئی ہیں،پرائمری سکول تک موجود نہیں، ووٹ لینے کے بعد عوامی نمائندوں نے اس علاقے کا رخ نہیں کیا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب الگ سے ہے ارشد کالونی کے رہائشی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم این اے افضل کھوکھر اور ایم پی اے گلزار گجر نے منتخب ہونے کے بعد اس علاقہ کی عوام کو اپنی شکل تک نہیں دکھائی آج عوام مسائل حل کروانے کیلئے کہاں جائیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر رائے ونڈ شہر کے مسائل حل نہیں ہو سکے تو مسلم لیگی حکومت پورے ملک کے مسائل حل کروانے کے کیسے دعوے کر سکتی ہے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف رائے ونڈ ترقیاتی منصوبہ جات کے فنڈز کا آڈٹ کروائیں کہ اربوں روپے کی گرانٹس کہاں خرچ ہو ئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :