افغانستان سرحد کی جانب سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید 5 زخمی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 15 اپریل 2018 15:48

افغانستان سرحد کی جانب سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید 5 ..
کرم ایجنسی (ارود پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اپریل 2018ء) افغانستان سرحد کی جانب سےایف سی اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید جب کہ 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی جانب سے  کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید جب کہ 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔سیکورٹی فورسز پاک افغان سرحد پر معمول کے مطابق گشت کر رہے تھے۔اہلکار باڑ لگانے کے لیے ضروری انتظامات کا جائزہ بھی لے رہے تھے کہ افغان سرحد کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی جوانوں نے افغان شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔